لاہور(اپنے نمائندے سے)پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے فرخ حبیب نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی،ملاقات میں عون چودھری بھی موجود تھے۔
جہانگیر ترین نے فرخ حبیب کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا،ذرائع کے مطابق فرخ حبیب کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ دئیے جانے کا امکان ہے۔
دریں اثنا فواد چودھری بھی جہانگیر ترین سے ملے،آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فرخ حبیب کو آئی پی پی میں اہم عہدہ دئیے جانے کا امکان



















