کراچی،لاہور(بیورورپورٹ،اپنے نمائندے سے)مفتاح اسماعیل کو ایم کیو ایم،غلام سرور کو آئی پی پی میں شمولیت کی دعوت دےدی گئی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنونیئر فاروق ستار نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کوایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت ملاقات میں دی،،فاروق ستار نے کہا پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس موقع پر اچھے لوگوں کی ٹیم بنا نا ضروری ہے، مفتاح اسماعیل نے کہاسوچ بچار کرکے کوئی جواب دیں گے، مستقبل میں بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ادھر استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کے سابق وزیرغلام سرور کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی،ذرائع کے مطابق آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین سے غلام سرور خان کی کئی ملاقاتیں ہوچکیں تاہم غلام سرور کو اپنے حلقے میں چودھری نثار کے سیاسی فیصلے کا انتظار ہے۔
مفتاح کو ایم کیو ایم،غلام سرور کو آئی پی پی میں شمولیت کی دعوت

















