لاہور(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف کی 4سال بعد اپنے گھر رائیونڈ واپسی اہلخانہ کےلئے عید کا سماں بن گئی،نواز شریف کا آمد پر شریف خاندان کے تمام افراد و بچوں نے ملکر استقبال کیا،نوازشریف کی ہمشیرہ نے گھر میں داخل ہونے پر بھائی کا استقبال کیا ۔
مرحوم عباس شریف کے اہلخانہ سمیت تمام عزیز واقارب و بچوں نے نوازشریف سے ملاقات کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا،اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔
قبل ازیںنواز شریف نے گھر جانے سے پہلے آبائی قبرستان پہنچ کر والدہ، والد اور بھائی عباس شریف کی قبروں پر پھول رکھے ،فاتحہ پڑھی،مریم نوازو دیگر اہلخانہ بھی موجود تھے۔
نوازشریف کی 4سال بعد گھر واپسی پرجذباتی مناظر،اہلخانہ کیلئے عید کاسماں

















