اسلام آباد(بیورورپورٹ)عوام کیلئے بری خبر، گیس قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گیس مہنگی کرنے کی سمری پیر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جاسکتی ہے،پٹرولیم ڈویژن نے گیس ٹیرف193 فیصد تک بڑھانے اور گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز دےدی،ذرائع کے مطابق دیگر کیٹیگریز کیلئے گیس قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ،پروٹیکڈ صارفین کیلئے فکسڈ ماہانہ چارجز 10سے بڑھا کر 400 روپے ہونے کاامکان ہے۔
برآمدی انڈسٹریز کے ٹیرف میں 950 ، ایکسپورٹ انڈسٹریز کا ٹیرف 2050 ، غیربرآمدی صنعتوں کے ٹیرف میں 1400 ، غیربرآمدی صنعتوں کا ٹیرف 2600 اور سی این جی کیلئے گیس کی قیمت 2 ہزار 595 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوبڑھے گی،اطلاق یکم اکتوبر سے ہوسکتا ہے۔
گیس قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافہ متوقع

















