شوفلاپ،مجرم نواز شریف نے بیانئے کی بجائے CVدی،پیپلز پارٹی

لاہور(اپنے نمائندے سے)پیپلز پارٹی نے نوازشریف کے جلسے کو انتہائی مایوس کن قراردےدیا۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مینار پاکستان پر ہونےوالے جلسے کو مایوس کن اور نواز شریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا نواز شریف نے تقریر میں بیانیے کی بجائے اپنی سی وی دی،مجرم (نواز شریف) کے فنگر پرنٹس پروٹوکول کےساتھ لینا عدلیہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاایک لاڈلے کو جیل میں ڈالا تو دوسرا لاڈلہ باہر سے آگیا،مجرم کوپروٹوکول کےساتھ پاکستان لانا انصاف کا جنازہ نکالنے کے مترادف ہے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے نواز شریف کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا مینار پاکستان جلسہ مایوس کن رہا، لوگ آئے نہیں بلکہ اکٹھا کیا گیا، نواز شریف کی تقریر لیڈر کی بجائے قیدی کی ظاہر ہوئی،نواز شریف کی تقریر میں الیکشن کا ذکر نہ سن کر افسوس ہوا، نواز شریف کا جلسہ 2007 میں بےنظیر بھٹو کامقابلہ نہیں کرسکتا، جلسے میں سرکاری ملازمین کو لانے کی روایت برقرار رہی۔