پی ٹی آئی رہنما وسابق صوبائی وزیرکامران بنگش گرفتار

پشاور(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما وسابق صوبائی وزیرکامران بنگش کو پولیس نے گرفتار کرلیا،آئی جی کی پشاور ہائیکورٹ کو کی گئی یقین دہانی کے باوجود سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے کامران بنگش کو موٹروے ٹول پلازا کے قریب گھر سے حراست میں لیا،چھاپے کے دوران لیڈی پولیس بھی رہائش گاہ میں داخل ہوئی،سابق صوبائی وزیر کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔