اسلام آباد (بیورورپورٹ)صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان میں فلسطینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور اسرائیل کے ہاتھوں اندھا دھند قتل عام کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کےساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا وہ اسرائیل کی بربریت ،غیر متناسب ردعمل میں ہزاروں بےگناہ افراد کی شہادت کی مذمت کرے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع سے بھی ملاقات کی اور پاکستانی حکومت ،عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا،عارف علوی نے کہاپاکستان ہمیشہ فلسطین کےساتھ کھڑا رہے گا اور صرف وہی حل قبول کرے گا جو فلسطینیوں کےلئے قابل قبول ہو،اقوام متحدہ کو فلسطین میں ہونے والے مظالم پر بحث کرنی چاہیے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیلی مظالم کو روکنے کےلئے قرارداد پاس کرے،وحشیانہ اقدامات سے نفرت کے مزید امکانات پیدا ہوتے ہیں جس سے مزید جنگیں شروع ہوتی ہیں، او آئی سی کو فلسطین کی حمایت میں بھرپور آواز اٹھانی چاہیے۔
صدر نے کہا جب تک دو ریاستی حل کو روکا جائے گا لوگ ردعمل ظاہر کرتے رہیں گے، فوری جنگ بند ی کےساتھ خوراک، بجلی و پانی سے محروم لوگوں تک امداد بھیجنے کیلئے انسانی راہداری کھولی جائے،فلسطینی سفیر نے مشکل وقت میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر کا شکریہ ادا کیا،قبل ازیں صدر مملکت نے فلسطینی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے اور فلسطینی عوام ، وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں جانیں گنوانے والے شہدا کے اہلخانہ کےساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی
اسلام آباد ، مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ سیل، بیٹا اسجد محمود گرفتار
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی



















