اسلام آباد(بیورورپورٹ)سستے تیل کی خریداری میں بڑی پیشرفت،پاکستان ،روس میںتیل کی طویل المدتی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا۔
ذرائع کے مطابق معاہدہ کمرشل بنیادوں پر ہوا، لوکل ریفائنریز روس سے براہ راست تیل خریدیں گی، ریگولر سپلائی کے بعد گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدہ ہوگا۔
وزارت پٹرولیم کے ذرائع نے کہاروس سے کمرشل معاہدے کے بعد پہلا آئل ٹینکر جہاز دسمبر میں پاکستان پہنچے گا، پہلا آئل ٹینکر ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل پر مشتمل ہوگا، روس پاکستان کو پورٹ پر تیل پہنچا کر دے گا،ذرائع کے مطابق روسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل ہوگی، کمرشل معاہدے میں جی سیون ممالک کی روسی تیل کی قیمت کی حد کو مدنظر رکھا گیا ۔
پاکستان ،روس میں تیل کی خریداری کا طویل المدتی معاہدہ

















