لاہور(خبر نگار)بیوروکریسی پر نوازشات،محکمہ خزانہ پنجاب نے افسروں کے ٹریولنگ ،ڈیلی الاﺅنس میں اضافہ کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22کا ڈیلی الاﺅنس سپیشل 4800سے بڑھاکر 7200کردیا گیا،گریڈ 21کے ڈیلی الاﺅنس سپیشل میں 2ہزار اضافہ ہوا،گریڈ19اور 20کا ڈیلی الاﺅنس 3280سے بڑھ کر 4920روپے ہو گیا۔
حکومت نے گاڑی پر ٹی اے 5روپے سے بڑھاکر 7روپے فی کلومیٹرکردیا،گریڈ 17 ،18 کے افسروں کا ڈیلی الاﺅنس سپیشل 3840 ،گریڈ 12 سے 16 کا ڈیلی الاﺅنس سپیشل بڑھا کر 2160 کر دیا گیا۔
بیوروکریسی پر نوازشات،ٹریولنگ ،ڈیلی الاﺅنس میں اضافہ

















