اسلام آباد(بیورورپورٹ) صدر مملکت عارف علوی نے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل نے بچوں، خواتین اور معصوم لوگوں کو قتل کرکے تمام حدیں پار کر دیں۔
عارف علوی نے کہاانسانی تاریخ میں کبھی بھی اتنے بڑے پیمانے پر ظلم و بربریت نہیں دیکھا گیا جس کا مظاہرہ اسرائیل کررہا ہے، فلسطینیوں کیلئے پانی، بجلی، خوراک اور ادویات کی فراہمی بھی منقطع کر دی گئی ۔
صدر مملکت نے کہا عالمی برادری کا اسرائیل کو فلسطینی عوام کی نسل کشی سے نہ ر وکنا افسوسناک ہے،اقوام متحدہ اور او آئی سی پر زور دیتا ہوں اسرائیل کی وحشیانہ کاروائیوں کو روکنے کےلئے فوری اجلاس بلائیں۔
اسرائیل نے سفاکیت کی تمام حدیں پار کردیں، صد ر مملکت

















