سائفر کیس،جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سائفر کیس میںجیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ آج سنایاجائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنائیں گے،یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کی بجائے عدالت میں سماعت کی استدعا کر رکھی ہے ۔