اسرائیل کیخلاف جہاد ،پولیس افسر نے اجازت مانگ لی

کراچی(بیورورپورٹ)پولیس افسر نے اسرائیل کیخلاف جہاد پر جانے کی درخواست دےدی۔

سندھ پولیس میں تعینات انسپکٹرنے حماس کی جانب سے اسرائیل کےخلاف اعلان کردہ جہاد میں حصہ لینے اورجسمانی طور پر اپنا حصہ جہاد میں ڈالنے کےلئے آئی جی سندھ نے اجازت مانگ لی۔

انسپکٹرفیاض احمد جانوری نے آئی جی رفعت مختار راجہ کوخط لکھ دیا،خط میں انسپکٹر نے کہا فلسطین کی آزادی تک جہاد میں شریک رہنے کی اجازت دی جائے،انسپکٹر فیاض جانوری نے اپنی تنخواہ کا 10 فیصد حصہ بھی الخدمت فاونڈیشن کو فلسطین ریلیف آپریشن میں دینے کااعلان کردیا