کوئٹہ ،تربت (بیورورپورٹ)تربت میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے 6 مزدوروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،2 مزدور زخمی ہوگئے،قائم مقام ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کیچ امام بخش کے مطابق تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں نامعلوم افراد نے مقامی ٹھیکیدار نصیر احمد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گھر کے مہمان خانے میں موجود 6 مزدور موقع پر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، افسوسناک واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا،فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی مزدور ٹھیکیدار کے ہاں تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں مزدوری کر رہے تھے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر ضروری کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا،افسوسناک واقعہ کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں درج کیا جار ہا ہے، پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات میں سی ٹی ڈی کےساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا،جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت رضوان، شہباز، وسیم، شفیق احمد، محمد نعیم، غلام مصطفی کے ناموں سے کی گئی ہے اور ان کا تعلق ملتان اور نارووال پنجاب سے بتایا جا رہا ہے جن میں سے 5 ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے رہائشی اور آپس میں رشتے دار تھے،نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے تربت میں بےگناہ مزردوں کے قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ایس پی کو معطل کرنے کے بعد انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی،نگران وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعہ قابل مذمت ہے، بےگناہ مزدوروں کے قتل پر دلی دکھ ہوا،وزیراعلیٰ نے ہدایت دی واقعہ کی تمام پہلوو¿ں سے تحقیقات کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے، واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں دوسری جانب گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے تربت میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے والے مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ملتان اور نارووال سے تعلق رکھنے والے6مزدور قتل



















