لاہور (نعےم جاوےد سے)آل پاکستان انجمن تاجران کے سینئر رہنما وقار احمد میاں، میاں سلیم،سینئر تاجر رہنما محمد علی میاں، پیاف چیئرمین فہیم الرحمان سہگل، قومی تاجر اتحاد کے رہنماوں سید ممتاز حسین بخاری اور چوہدری اسلام ایم ایم عالم روڈ کے جنرل سیکرٹری عمر قریشی نے کہا ککہ تیل کی عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں 2ماہ کی کم ترین سطح پر ہیں اسلئے ملک میں بھی فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اسی تناسب سے کمی کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول10ڈالر اور ڈیزل8ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں88.2فیصد نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ ملک میں ڈالر کی قیمتوں میں بھی تیزی سے کمی ہورہی ہے اسلئے پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر میں کمی کا ریلیف ملک میں اسی تناسب سے کمی کرکے عوام اور صنعتی شعبہ کو ریلیف دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے اور ڈالر کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ہی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی فی یونٹ قیمتوں کے ساتھ ساتھ ساہی ماہی اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیے جس سے صنعتی شعبہ کو بجلی کے بل ادا کرنے مشکل ترین ہوگئے، اب جبکہ ڈالر بھی کم ترین سطح پر ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ترین سطح پر ہیں تو اسلئے اس کا ریلیف پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کرکے صنعتی شعبہ اور عوام کو فی الفور فراہم کیا جائے۔
پٹرول کی قیمتیں2ماہ کی کم ترین سطح پر، ملک میں بھی فوری کمی کی جائے: فہیم سہگل

















