مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اہلیہ کو طلاق دےدی

لاہور (اپنے رپورٹر سے) سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنی اہلیہ عائشہ سیف خان کو طلاق دےدی۔

جنید صفدر نے اپنے پیغام میں کہااہلیہ کو طلاق دینے کی خبر درست ہے، انتہائی نجی معاملہ ہے اور میڈیا سے میری درخواست ہے پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

اپنے پیغام میں جنید صفدر نے مزید کہاامید کرتا ہوں فیصلہ دونوںکیلئے سکون دہ ثابت ہو گا اور کچھ نہیں کہنا چاہتا، میری دعا ہے وہ خوش رہیں۔