لاہور( اپنے رپورٹر سے)پنجاب میں مزید 4ماہ کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔
پنجاب حکومت نے محکموں سے بجٹ تجاویز مانگ لیں اور گائیڈ لائن دی گئی جاری ترقیاتی منصوبوں کو ہر صورت مکمل کرنا ترجیح ہو گی جبکہ صحت ، تعلیم اور انفراسٹرکچر کےلئے زیادہ بجٹ مختص ہو گا۔
ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں ٹیکسوں کی شرح میں تبدیلی کا امکان نہیں اور موجودہ شرح کو ہی برقرار رکھا جائے گا، تنخواہ ، پنشن میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، غیر ترقیاتی اخراجات بھی جاری بجٹ کی شرح سے ہی مقرر ہوں گے تاہم ترقیاتی بجٹ300ارب تک ہونے کا امکان ہے۔
پنجاب میں مزید 4ماہ کے بجٹ کی تیاری شروع

















