لاہور (کورٹ رپورٹر)عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
سپیشل کورٹ سینٹرل میں پرویز الٰہی اور صاحبزادے مونس الٰہی کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے پرویز الٰہی کو 23 اکتوبر کو جیل سے لا کر عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ڈائریکٹر ایف آئی اے اور جیل سپرنٹنڈنٹ پیشی کو یقینی بنائیں۔
عدالت نے قرار دیا فوجداری کارروائی میں ملزم کی ذاتی حیثیت میں پیشی ضروری ہے، مونس الہٰی کے وکلا آئندہ سماعت پر موکل کو عدالت پیش کریں۔
منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی کو عدالت پیش کرنے کا حکم

















