نواز دور میں دنیا پاکستان کی ترقی پر حیران تھی ،وقت دوبارہ آنےوالا ہے،شہبازشریف

لاہور(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہبازشریف نے کہاہے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی،نواز دور میں بھارت سمیت دنیا پاکستان کی ترقی پر حیران تھی،وقت دوبارہ آنےوالا ہے قوم نواز شریف کا تاریخی استقبال کرے۔

لاہور میں پنجاب تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا نواز شریف نے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنایا، ملک کو اندھیروں سے نکالا، دہشتگردی کا خاتمہ کیا، ملک بھر میں اورنج اور گرین لائن بسیں ، ٹرین چلائیں، اورنج لائن جیسا منصوبہ ملک بھر میں نہیں، رنگ روڈ منصوبہ نہ ہوتا تو لاہور کے ٹریفک کا کیا حال ہوتا، سب منصوبے نواز شریف کی قیادت میں مکمل ہوئے، نواز شریف کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہاملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا لیکن نواز شریف کےخلاف سازش ہوئی اور ہٹادیا گیا، ایک بار پھر حکومت آئی تومہنگائی ورثے میں ملی، پی ٹی آئی نے ریاست کو برباد کیا،رمضان میں 70 ارب کی سبسڈی دے کر کے پی ، پنجاب میں سستا آٹا دیا،سیاست پر ریاست کو ترجیح دی اگر ریاست نہ ہوتی تو سیاست خود بخود ختم ہوجاتی، معاشی ترقی کرنی ہے تو سیاسی استحکام لانا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہانواز دور میںبھارت سمیت پوری دنیا پاکستان کی ترقی دیکھ کر حیران تھی ،عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں تو 21 اکتوبر کو بھرپور والہانہ استقبال کریں۔