اسلام آباد (مشرق نیوز) عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں و امیدواروں کیلئے ضابطہ اخلاق کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے آج اجلاس طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کی جائے گی۔
سیاسی جماعتوں کے نمائندے مجوزہ ضابطہ اخلاق پر تجاویز دیں گے، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت اجلاس 2 بجے ہو گا، الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کر رکھے ہیں۔
انتخابی ضابطہ اخلاق کی تیاری، الیکشن کمیشن میں اجلاس آج طلب



















