PTIقانونی جماعت،پارٹی کے ٹھیک لوگ الیکشن لڑینگے،انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے PTIقانونی جماعت ہے ، پارٹی کے ٹھیک لوگ قانونی دائر ے میں رہ کر الیکشن لڑینگے،انتخابات میں کسی کی حمایت کریں گے اور نہ ہی کسی کیلئے ادارہ جاتی مداخلت ہوگی۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہامیرے پاس پونے 3ماہ رہ گئے ،صرف الیکشن کرانے آئے ہیں، میری گفتگو پر مسلسل باتیں کی جاتی ہیں، مجھے وضاحتیں دینے کی ضرورت نہیں ،میں کوئی مغل بادشاہ ہوں جو کہوں کوئی لڑے گا یا نہیں،صرف غیر ر جسٹر افغان مہاجرین کو نکال رہے ہیں ۔

دریں اثنانگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے شہید میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہابہادر افواج دہشتگردی کےخلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے،دہشتگردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔