اسلام آباد (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراضات جمع کرانے کےلئے ہدایت نامہ جاری کر تے ہوئے کہا ہے درخواست دہندہ متعلقہ انتخابی حلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہے ۔
ہدایت نامے میں کہاگیااعتراضات سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام ہوں گے ، اعتراضات پر درخواست گزار کے دستخط خط ہونا لازمی ہے ،اعتراضات درخواست گزار خود یا تحریری طور پر مقرر کردہ نمائندہ جمع کرا سکتا ہے ، ہدایت نامے میں کہاگیادرخواست دہندہ اپنا اعتراض مکمل ضلع کے حلقہ جات کےلئے دے گا ، کوریئر سروسز ،فیکس یا ای میل کے ذریعے بھیجا گیا اعتراض قابل قبول نہیں ہوگا ۔
حلقہ بندی پر اعتراض کرنےوالے کامتعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا لازم



















