اسلام آباد،لاہور،کراچی ،سیالکوٹ(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے) صدر مملکت ودیگر سیاسی قیادت نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہے مسئلہ فلسطین کو فوری حل کرنا ناگزیر ہے۔
صدرمملکت عارف علوی نے کہا اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق و عوام پر غاصبانہ قبضے اور ظلم و ستم کی مذمت کے بغیر امن کی طرف پیشرفت ممکن نہیں،عارف علوی نے کہاوقت آگیا ہے اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق آگے بڑھا جائے ، عالمی برادری امن کی جانب بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔
سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہااسرائیل پر حماس کے حملے مسجد اقصیٰ و مقدس مقامات پر اسرائیلی کارروائیوں کا ردعمل ہے،خطے میں امن کیلئے اسرائیل کے غیر قانونی قبضے، یہودی آباد کاری و فلسطینیوں پر مظالم کا خاتمہ ضروری ہے، اسرائیل فلسطینیوں کو حق خود ارادیت سے محروم کر رہا ہے، معصوم فلسطینیوں پر ظلم بند ہونا چاہیے، مسئلہ فلسطین کو فوری حل کرنا ہوگا۔
ن لیگ کی سینئر نائب صدرو چیف آرگنائزر مریم نواز نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاغاصب فوج کےخلاف اپنی آزادی کےلئے لڑنا فلسطینیوں کا حق ہے، ظالم و غاصب کےخلاف مظلوم کا ساتھ دینا ہی انصاف ہے، عالمی قوانین، سلامتی کونسل قراردادوں اور دو ریاستی حل کے سمجھوتوں کی دھجیاں اڑانے والی غاصب فوج موجودہ حالات کی ذمہ دار ہے۔
مریم نواز نے کہامقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت ، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل نسل کشی اور ریاستی دہشتگردی کے مجرم ہیں،عالمی قانون ،سلامتی کونسل قراردادوں پر عملدرآمد کرانے سے ہی پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے،اسلامی ممالک فلسطینیوں کو خوراک ،امدادی اشیا کی فراہمی کےلئے کردار ادا کریں۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے مزید کہاپوری امت مسلمہ کی دعا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین غاصبانہ قبضے سے آزاد ہوں،بہادر کشمیریوں ،فلسطینیوں کی قربانیوں سے آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔
ورہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہاہے اسرائیل نے ایک بار پھر ثابت کر دیاوہ مغربی سامراجیت کی چوکی ہے،امن کیلئے ضروری ہے فلسطین کی 1967 سے پہلے کی سرحدوں کو بحال کیا جائے، فلسطینیوں نے آزادی کے حق و اپنی سرزمین پر امن سے رہنے کا حق استعمال کیا ۔
سابق صدر آصف زرداری نے کہا طویل عرصے سے فلسطینی عوام مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی منصف فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کریں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہافلسطینیوں کی آزادی تک مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور مشرق وسطیٰ میں ہونے والی بد امنی پوری دنیا کو خراب کر سکتی ہے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















