جیکب آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے سیلاب متاثرین کےساتھ کیے وعدے پورے کریں گے،جمہوریت پسند سیاستدان ہر مسئلے کا حل الیکشن میں دیکھتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کےلئے بڑا چیلنج ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بہت متاثر ہو رہا ہے،کافی دیربعد جیکب آباد آنے کا موقع ملا،روٹی، کپڑا، مکان کا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں، سیلاب متاثرین کےساتھ کیے وعدوں کو پورا کریں گے، پکے گھر بنا کر دے رہے ہیں، متاثرین کے گھروں کو سولر کےساتھ بھی لنک کریں گے، 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہااپنا گھر سکیم کو پنجاب کے سیلاب متاثرین کےلئے بھی شروع کریں گے، پنجاب میں بھی سیلاب سے بہت تباہی ہوئی،گھر گھر جا کر مہم چلا کر پیپلز پارٹی کو جتوانا ہے، صرف پیپلز پارٹی جلد الیکشن چاہتی ہے، انتخابات جیتیں گے،چاہتے ہیں جلد الیکشن ہو جائے تاکہ عوام کی خدمت کر سکیں۔
بلاول بھٹو نے کہا میرا نہیں خیال فضل الرحمن الیکشن کےخلاف ہوں گے،جمہوریت پسند سیاست دان ہر مسئلے کا حل الیکشن میں دیکھتے ہیں، پاکستان کے عوام کو جلد ووٹ کا حق ملے گا،منتخب نمائندوں کے پاس جانا عوام کےلئے آسان ہوتا ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا بطور وزیر خارجہ ہر فورم پر فلسطین کی نمائندگی کی، پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیا ، فلسطین کا مسئلہ پوری امت مسلمہ کا معاملہ ہے۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















