اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے علاقائی ممالک کےساتھ مسلسل روابط کا خواہاں ہے، پاکستان ، چین سدا بہار سٹریٹجک تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچاتے رہیں گے۔
گوادر پرو کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ا ی نے تبت میں ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)منصوبوں کی تکمیل،تعاون جاری رکھنے کےلئے اعلیٰ سطحی تبادلوں اور سٹریٹجک مواصلات کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
جلیل عباس جیلانی نے کہاتبت میں چین کی میزبانی میں تیسرے ٹرانس ہمالیہ فورم سے خطاب کرنا خوشی کی بات ہے،سدا بہار سٹریٹجک تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچاتے رہیں گے۔
پاک چین سدا بہار سٹریٹجک تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچاتے رہیں گے،وزیر خارجہ



















