اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاہے ٹیکس کا اختیار کسی اور کو کیسے دے دیں؟ آئین پاکستان کو نظرانداز نہیں کر سکتے،کنٹونمنٹ بورڈ کے پاس ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں، وفاقی یا صوبائی حکومت ٹیکس نافذ کرسکتی ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کے ریسٹورنٹ، بینک، پولٹری والوں سے اضافی ٹیکس لینے کے معاملے پر سماعت کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کنٹونمنٹ بورڈ کو پروفیشنل پر ٹیکس لگانے کا اختیار کیسے ہے؟۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن نے کہا وفاقی،صوبائی و لوکل حکومتوں کو ٹیکس لگانے کا اختیار ہے، لوکل حکومت منتخب باڈی ،ٹیکس لگا سکتی ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا اگر وکلاپر ٹیکس لگ جائے تو کیا لوکل گورنمنٹ اکٹھا کرے گی؟ تنازع ہے آرٹیکل163کے تحت لوکل گورنمنٹ ٹیکس نہیں لگاسکتی، ٹیکس کا اختیار کسی اور کو کیسے دے دیں؟ آئین کو نظرانداز نہیں کر سکتے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ایسا نہ ہو ہمارا حکم آ جائے تو سارے لگائے ٹیکس اڑ جائیں، عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرکے سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ایسا نہ ہو ہمارا حکم آ جائے تو سارے لگائے ٹیکس اڑ جائیں،چیف جسٹس



















