اڈیالہ میں عمران ،قریشی ملاقات، کچھ دیر سرگوشیاں

راولپنڈی (بیورورپورٹ)اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران عمران خان،شاہ محمودقریشی کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماوں نے کچھ دیر سرگوشیاں کیں۔

کمرہ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی سلاخوں کے پیچھے کرسی پر بیٹھے رہے،ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی ،وکلا کی جانب سے اڈیالہ جیل میں سہولیات پرکوئی شکایت نہیں کی گئی،وکلا کی چیئرمین پی ٹی آئی سے تھوڑی دیر بات چیت ہوئی، ہاتھ بھی ملایا، چیئرمین پی ٹی آئی بظاہر نارمل صورتحال میں نظر آئے، وزن کم لگ رہاتھا۔