لاہور(ایم این پی )فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کاندھے کی سرجری کے بعد والدہ کویاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔
نسیم شاہ نے غنودگی کی حالت میں کہا والدہ کی بہت یاد آرہی ہے، ساتھ ہی پوچھتے رہے والدہ مجھ پرفخرکرتی ہوں گی؟
ہسپتال کے بستر سے سامنے آنے والی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے نسیم کہتے ہیں میری والدہ دنیا کی بہترین ماں ہیں۔
نسیم شاہ آپریشن کے بعد غنودگی میں والدہ کو یاد کرکے رو پڑے



















