پشاور(بیورورپورٹ)تھری ایم پی او کے تحت گرفتارپی ٹی آئی کے مقامی رہنما عرفان سلیم کو رہا کرنے کا حکم جبکہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے عدالتی احکامات پرعمل نہیں ہوا تو پھر کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ابراہیم کی سربراہی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،ڈپٹی کمشنر پشاور عدالت میں پیش ہوئے ،چیف جسٹس نے استفسار کیا عدالتی احکامات کے باوجود درخواست گزار کو کیوں گرفتار کیا گیا، ڈی سی اورپولیس کیا اتنے طاقتور ہیں عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا عدالتی احکامات کا پتہ نہیں تھا، پولیس کے امن وامان خراب ہونے کے مراسلے پر عرفان سلیم کو گرفتار کیا ، چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے عدالت کے احکامات پرعمل نہیں ہوا تو پھر کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ، ڈپٹی کمشنر نے عدالتی احکامات کو بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا،عدالت عالیہ نے عرفان سلیم کو رہا کرنے کاحکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو طلب کرلیا۔
عدالتی احکامات پرعمل نہ ہوا تو پھر کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں،پشاورہائیکورٹ



















