فیض آباد میں دھرنے والوں کو بٹھانے والے ہی ضامن تھے،خواجہ آصف

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)سابق وزیر دفاع ورہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہاہے فیض آباد میں دھرنے والوں کو بٹھانے والے ہی ضامن تھے۔

اپنے بیان میںخواجہ آصف نے کہا طالبان کو سوات اور فاٹا میں لا کر بٹھایا گیا اسی وجہ سے دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں،فیض آباد دھرنے میں فیض حمید نے معاہدے میں شامل ہونے کا اصرار کیا جن لوگوں نے دھرنے والوں کو بٹھایا تھا وہی ضامن تھے،ملک میں انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

دریں اثنا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہانوازشریف کی 21اکتوبر کوواپسی حتمی ہے،ن لیگ کے تمام کارکن استقبال کیلئے پہنچیں گے، کارکنوں میں جوش و جذبہ بڑھ رہا ہے،قائد ن لیگ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے،استقبال تاریخی ہوگا۔