21 اکتوبر پاکستان کو دوبارہ خوشحالی کے راستے پر آئے گا،رانا ثنا

لاہور(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیر داخلہ وصدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا نے کہاہے عوام معمار پاکستان کا فقیدالمثال استقبال کریں گے،21 اکتوبر پاکستان کو دوبارہ ترقی و خوشحالی کے راستے پر ڈال دےگا۔

اپنے بیان میں رانا ثنا نے کہاسابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی کا اعلان ہونے کے بعد عوام کا جوش وخروش مثالی ہے، عوام 21 اکتوبر کی واپسی کو اپنی خوشحالی و ترقی کی واپسی سمجھتے ہیں،عوام سمجھتے ہیں نوازشریف مہنگائی، غربت، بیروزگاری اور مشکلات سے نکالیں گے،ملکی مسائل کا حل صرف نواز شریف کی قیادت میں ممکن ہے،عوا م نواز شریف کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں، پورے پاکستان میں استقبالیہ پروگرامز میں عوام کی دلچسپی و شرکت واضح ثبوت ہے۔