پنجاب ہا وس کراچی بنے گا کماو پوت،گراﺅنڈ و فرسٹ فلور کا کرایہ 3 لاکھ ،پلان منظور

لاہور(خبر نگار)پنجاب ہا وس کراچی بنے گا کماپوت،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ہا وس کراچی کا دورہ کیا اور پنجاب ہاﺅس کراچی کے ریونیو جنریشن و اپ گریڈیشن پلان کی منظوری دےدی۔

پنجاب ہاﺅس کراچی کے گراﺅنڈ اور فرسٹ فلور کا کرایہ 3 لاکھ ہو گا،آن لائن بکنگ کی سہولت بھی میسر ہو گی،نجی کمپنیاں و ادارے پنجاب ہا وس کراچی میں تقریبات کر سکیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ہاس کراچی کے ڈائننگ ہال، ڈارئنگ روم و کمروں کا معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے گرا ونڈ و فرسٹ فلور کا تفصیلی جائزہ لیا اور اپ گریڈیشن کےلئے ضروری ہدایات دیں،صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی ہمراہ تھے۔