کراچی (ایم این پی)سابق گورنر سندھ و رہنما ن لیگ ایم زبیر نے کہاہے اسٹیبلشمنٹ سے کیا ڈیل کرنی ہے؟ نوازشریف 21 اکتوبر کو اپنا ایجنڈا دیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم زبیر نے کہانوازشریف، مریم نواز کی خواہش ہے سندھ کے لاکھوں ورکرز استقبال کےلئے اپنا حصہ ڈالیں، صوبے کی 30 ڈسٹرکٹ کے تمام نمائندوں کو متحرک کریں گے، اندرون سندھ، حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ سمیت سب جگہ جائیں گے، سندھ کے ورکرز کو کیسے لاہور لیجانا ہے انتظامات کر رہے ہیں۔
سابق گورنر نے کہا نوازشریف کا فقید المثال استقبال کریں گے، 21 اکتوبر کو کسی کو شک نہیں رہے گا نوازشریف سب سے مقبول لیڈرہیں۔
اسٹیبلشمنٹ سے کیا ڈیل کرنی ہے؟ نوازشریف 21 اکتوبر کو ایجنڈا دینگے،ایم زبیر

















