نام نہاد مقبولیت کی دعوےدار جماعت کو عبرتناک شکست دی،بلاول بھٹو

کراچی (بیورورپورٹ)سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخابات میں نام نہاد مقبولیت کی دعوےدار حریف سیاسی جماعت کو عبرتناک شکست دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی سے خورشید شاہ، رضا ربانی، قائم علی شاہ اور اور ناصر شاہ سمیت اہم پارٹی رہنماوں نے الگ، الگ ملاقاتیں کیں،ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخابات میں نام نہاد مقبولیت کی دعوےدار حریف سیاسی جماعت کو عبرت ناک شکست دی، سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پورے صوبے سے کلین سوئپ کیا۔