زرداری گیلانی جعلی اکاؤنٹس اور توشہ خانہ کیس میں عدالت طلب

اسلام آباد: ( ) نیب کیسز میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیاگیا۔

اسلام آباد کی احتساب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور توشہ خان کیس میں طلبی کے نوٹسز جاری کیے ۔


عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کیا اور 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پی پی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کوبھی 24 اکتوبرکو طلب کیا ہے۔