اسلام آباد،کراچی (بیورورپورٹ)مرکزی رہنما ن لیگ وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزموں کےخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کےلئے مقرر کر دیا گیا،شاہد خاقان عباسی، سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق و دیگر کو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔
عدالت نے کہاسپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 24 اکتوبر کو ریفرنس کی دوبارہ سماعت ہو گی۔
ادھر سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ و دیگر کےخلاف نیب ریفرنس احتساب عدالت کراچی میں سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا،احتساب عدالت نے حفیظ شیخ و دیگر کو21 اکتوبر کےلئے نوٹس جاری کر دئیے۔
خاقان،حفیظ شیخ وددیگر کیخلاف ریفرنسز سماعت کیلئے مقرر

















