اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزارت اطلاعات نے کہا ہے نگراں وزیراعظم کے انٹرویوکو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کےلئے آزاد ہیں۔
نگران وزیراعظم کے حالیہ انٹرویو پر وزارت اطلاعات نے کہا آئین و مروجہ انتخابی قوانین کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق حاصل ہے، نگران وزیراعظم کے ایسوسی ایٹڈ پریس کو دیئے گئے انٹرویو میں ریمارکس کو غلط رپورٹ کیا گیا،انوار الحق کاکڑتجویز کر رہے تھے انتخابات میں حصہ لینا حق لیکن جرائم پر سزا قانونی طور پر جائز ہے، امر افسوسناک ہے انٹرویو کے حصے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، غلط تاثر دیا گیا کسی مخصوص شخص کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
وزارت اطلاعات نے کہانگران وزیراعظم انوار الحق نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا ”ذاتی انتقام نہیں لے رہے، یقینی بنائیں گے قانون سب سے اہم ہے، چاہے عمران خان ہو یا کوئی اور سیاستدان، ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر قانون سب پر لاگو ہوگا،بیان میں کہا گیا ہر شہری قانون کے سامنے برابر ہے اور قانونی الزامات کا سامنا کرنےوالے کسی بھی فرد پرقانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، عدلیہ آزاد و خودمختار ہے،نگران حکومت کے پاس عدالتوں پر اثر انداز ہونے کا کوئی اختیار ہے نہ ارادہ، کسی قانونی یا عدالتی فیصلے سے متاثرہ شخص کو ریلیف کےلئے اعلیٰ عدالتی فورم سے رجوع کا آئینی حق حاصل ہے،وزارت اطلاعات نے مزید کہا نگران حکومت آزادانہ و منصفانہ انتخابات کےلئے پرعزم ہے، حکومت آئینی و قانونی ڈھانچے کی حمایت کرے گی۔
پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کےلئے آزادہیں، وزارت اطلاعات

















