اسلام آباد سے گرفتار”را“ایجنٹس کا 6 روزہ ریمانڈ منظور

لاہور(کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے اسلام آباد سے گرفتار 2 ”را“ ایجنٹس کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

دونوں ایجنٹس کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے سامنے پیش کیاگیا۔

پولیس نے موقف اختیار کیا ملزموں پر بھارتی خفیہ ایجنسی سے پیسے لےکر دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے کا الزام ہے، ملزموں کو برطانیہ سے فنڈنگ آتی تھی،عدالت نے پولیس کی استدعا پر 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔