نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

اسلام آباد: نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے وضاحتی بیان میں کہا ہے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا، نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، خوش آئند بات ہے نواز شریف پاکستان کی سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا پاکستان کی عوام کا بڑا حصہ نواز شریف کو خوش آمدید کرنے کی تیاریوں میں مشغول ہے اور وطن واپسی پر نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔

چہ مگوئیوں اور مفروضوں سے باہر نکل کر معاملات کو حقیقت کے آئینے سے دیکھنا ہوگا، نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی۔