اسلام آباد (بیورورپورٹ)جسٹس مظاہر نقوی کےخلاف ریفرنسز پر جسٹس سردار طارق مسعود نے قانونی رائے دےدی،سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس مظاہر نقوی کےخلاف ریفرنسز جسٹس سردار طارق کو بھجوائے تھے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود نے جسٹس مظاہر نقوی کےخلاف شکایات کی مکمل جانچ پڑتال مکمل کرلی اورشکایات پر قانونی رائے چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کو بجھوا دی ، جسٹس سردار طارق مسعود کی قانونی رائے پر کونسل اجلاس بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ کرے گی۔
مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسز، جسٹس سردار طارق نے رائے دیدی



















