صائم ایوب کی ایک اور نصف سنچری، گیانا کو چیمپئن بنوا دیا

نوجوان بیٹر صائم ایوب نے کیربیئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں نصف سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کو فاتح بنوا دیا۔

پروویڈنس سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ٹرمباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 94 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ڈیوائن پریٹوریس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمران طاہر اور گوداکیش موتی کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔

صائم ایوب کی گیانا وارئیرز نے مقررہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14 اوور میں حاصل کر لیا۔