لاہور(ایم این پی)قومی کرکٹ ٹیم بھارت جانے کیلئے این او سی کی منتظر ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کےلئے پاکستانی کرکٹ سکواڈ کے ویزوں کا معاملہ تاخیر کا شکار ہے،بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے تاحال پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ویزوں کےلئے این او سی جاری نہیں ہوا۔
این او سی نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانی سکواڈ کے ویزے تاخیرکا شکار ہیں، 25 رکنی سکواڈ کے کاغذات 2 ہفتے قبل بھجوائے گئے تھے تاہم اسلام آباد میں ہائی کمیشن کو ویزہ جاری کرنے کےلئے این او سی درکار ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم بھارت جانے کیلئے این او سی کی منتظر



















