لاہور( اپنے نمائندے سے) پیپلزپارٹی نے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کر دی ۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے شو کاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کی ،ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا ۔
پی پی نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی

















