اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے حکومتی ملکیتی اداروں پر پالیسی ڈیزائن تیار کرلیا ، نجکاری شفاف ہوگی،حکومتی ملکیتی کمپنیاں انرجی، ٹیلی کمیونی کیشن، ٹرانسپورٹیشن، مالیاتی سیکٹر ، بینکنگ ٹریڈ و مارکیٹنگ کے شعبوں سمیت دیگر فیلڈ میں کام کر رہی ہیں، کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جائےگی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شمشاد اختر نے کہا سرکاری ادارے ملکی معیشت کو سالانہ 500 ارب نقصان پہنچا رہے ہیں،بینکنگ شعبے نے پرائیویٹ سیکٹر آنے کے بعد زبردست ترقی کی، خسارے سے نکل کر منافع بخش شعبہ بن گیا،مجوزہ پالیسی میں بورڈ ممبران کا آزادانہ تقرر کیاجائے گا، بورڈ ممبران کو عہدے کی میعاد کی سکیورٹی دی جائےگی، سی ای او کی تعیناتی بہت اہم ہے، نظرثانی کرینگے۔
وزیر خزانہ نے کہا حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات 500 ارب تک پہنچ گئے،فنانشل نقصانات کے ازالے کےلئے وزارت خزانہ مدد کرے گی،اقدامات کیے جائیں گے،حکومتی ادارے خدمات فراہم کرنے میں ناکام رہے، 10 منافع بخش و نقصان میں چلنے والے اداروں کی فہرست بنالی۔
شمشاد اختر نے کہا مختلف اوقات میں حکومتی ملکیتی اداروں کی تنظیم نو کی گئی، حکومتی اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں نااہل افراد تعینات رہے،منافع بخش کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، کوئی وزارت سرکاری محکموں کو کسی قسم کی ہدایت جاری نہیں کرے گی، حکومتی کمپنیوں کےلئے پہلی مرتبہ کابینہ کمیٹی قائم کی گئی ، کمیٹی حکومتی کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے کام کرے گی۔
وزیر خزانہ نے کہاسرکاری کمپنیوں کے نقصانات کی بنیادی وجہ میرٹ کے بغیر تعیناتیاں ہیں، وزارت خزانہ کمپنیوں کو مالی بحران سے نکالتی رہی،حکومت سٹریٹجک نوعیت کے اداروں کا انتظام اپنے پاس رکھے گی، دیگر اداروں کی تنظیم نو یا نجکاری کی جائے گی۔
ادھروزیر نجکاری فواد حسن فواد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جب تک مینڈیٹ ہے نجکاری کے عمل کو آگے بڑھائیں گے،کام نجکاری کرنا ہے کسی ادارے کو بند کرنا نہیں، کسی بھی ملازم کو نگران حکومت فارغ نہیں کرے گی، نگران حکومت میں قابلیت کی بنیاد پربیٹھا ہوں، سول سرونٹ ہوں، کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، عوام منتخب نمائندوں کوالیکٹ کرتے ہیں۔
فواد حسن فواد نے کہاسٹیل ملز کی نجکاری پاکستان کی ضرورت ہے،نقصان کاباعث بننے والے اداروں کی نجکاری ہوگی، رضا ربانی کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کروں گا، کوئی بھی چیز آئین و قانون سے باہر نہیں ہونے جارہی، نگران حکومت مینڈیٹ کے باہر کوئی کام نہیں کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہانجکاری کا کوئی منصوبہ نگران حکومت نے شروع نہیں کیا، نجکاری کا عمل گزشتہ حکومتوں میں شروع ہوا، نگران وزیرخزانہ کی مدد سے 48 گھنٹے میں پی آئی اے کےلئے پیسوں کا انتظام کیا، نگران حکومت کے اقدامات سے پی آئی اے کا آپریشن رواں دواں ہے وہی حکومت سبسڈی دے سکتی ہے جس کو خسارے کا سامنا نہ ہو، خسارے سے مہنگائی وعام آدمی پر بوجھ پڑتا ہے اگرحکومت کے خسارے میں اضافہ ہوگا توعام آدمی پربوجھ پڑےگا،یہاں تک سنا ہے 3ماہ کے اندر پی آئی اے کو بند کر دیا جائےگا، نجکاری کے عمل میں ہر مرحلے کےلئے ٹائم لائن ہے۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















