لاہور(اپنے رپورٹر سے)شہباز،مریم کی لندن روانگی،نوازشریف کی واپسی تاریخ میںایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز ،شہباز شریف کی لندن روانگی نے کئی سوالات کھڑے کردئیے، مریم نواز ہر صورت 21 اکتوبر کو نواز شریف کی واپسی جبکہ شہبازشریف تاخیر چاہتے ہیں تاہم حتمی فیصلہ نوازشریف ہی کریں گے۔
ادھر ذرائع کے مطابق ن لیگ میں دھڑے بندیوں اور بیانیے کی وجہ سے نواز شریف نے شہباز،مریم کو لندن بلایا، ن لیگی قائد اب خود پارٹی میں دھڑے بندیوں کے معاملات حل کریں گے،ذرائع کے مطابق لاہور کے 10 ایم پی ایز، 3 ایم این ایز کے گروپ نے شہبازشریف کو تحفظات سے آگاہ کیا ،گروپ کا مو¿قف ہے استقبال کے معاملات پر نظر انداز کیا جارہا ہے۔
قبل ازیںشہباز شریف اور پارٹی کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز الگ الگ پروازوں کے ذریعے لاہور سے لندن گئے،لاہور ائیر پورٹ پر شہریوں نے مریم نواز کے ہمراہ تصاویر ،سیلفیاں بنائیں ،نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
نوازشریف کی واپسی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان

















