آئی سی سی نے 2024 میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے امریکہ کے 3 شہر فائنل کرلیے۔
امریکہ پہلی بار ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے، میچز نیویارک، ڈیلاس اور میامی میں ہوں گے۔
آئی سی سی کے مطابق نیویارک شہر سے 30 میل کی مسافت پر 930 ایکڑ پر پھیلے ہوئے آئزن ہاور پارک میں 34 ہزار نشستوں والا کرکٹ سٹیڈیم بنایا جائے گا جس کے لیے معاہدہ طے پا گیا ۔
ڈیلاس میں گرینڈ پریری اور فلوریڈا میں بروورڈ کاؤنٹی لاڈر ہل کے پاس پہلے سے ہی میچز کی میزبانی کے لیے بنیادی ڈھانچہ موجود ہے البتہ آئی سی سی دونوں مقامات پر سٹیڈیم کی گنجائش میں اضافے کے لیے اقدامات کرے گا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے آئندہ ٹی 20 ورلڈکپ گزشتہ 2 سالوں کے ورلڈکپ سے مختلف ہوگا، 20 ٹیموں کو پہلے راؤنڈ کے لیے 5،5 کے 4 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا پھر ہر گروپ سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی، سپر 8 ٹیموں کو 4،4 کے 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں پہلی 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے لیے امریکہ کے 3 شہر فائنل



















