نیویارک () آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے پاکستان سے کہہ رہے ہیں امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اور غریبوں کو تحفظ دیا جائے یہی بات ہے پاکستان کے عوام بھی چاہتے ہیں۔
ملاقات کے بعد ایم ڈی آئی ایم ایف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا پاکستانی وزیراعظم سے بہت اچھی ملاقات رہی۔
پاکستان کے معاشی استحکام کو یقینی بنانے، پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے پر گفتگو کی۔
ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا ملاقات میں محصولات کی وصولی کو ترجیح دینے اور پاکستان میں سب سے زیادہ کمزور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط پالیسیوں کی اہم ضرورت پر اتفاق کیا ۔
علاوہ ازیں وزیراعظم آفس نے بھی آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی تفصیل جاری کی ، نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں معاشی تعاون اور استحکام کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے بعد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا سربراہ آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقات تعمیری رہی۔
پاکستان غریبوں کو تحفظ دے، امیروں سے ٹیکس لے : آئی ایم ایف



















