نیویارک (خواجہ فاروق)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے ایران کےساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم انوارلحق کاکڑ سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ملاقات کی، دو طرفہ تعلقات و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پرہوئی، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم و اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا پاکستان ایران کےساتھ قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے، ایران کےساتھ اقتصادی تعاون کا بھی فروغ چاہتے ہیں۔
ایران کےساتھ برادرانہ تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں،نگران وزیراعظم



















