عید میلاد النبی کے موقع پرقیدیوں کی سزاوں میں 3ماہ کمی


اسلام آباد (بیورورپورٹ)عید میلاد النبی کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 3ماہ کمی،وفاقی کابینہ نے منظوری دےدی۔

سمری کی وفاقی کابینہ سے بذریعہ سرکولیشن منظوری لی گئی ،آرٹیکل 45 کے تحت وزارت داخلہ نے صدرمملکت سے بھی سزاوں میں کمی کی منظوری حاصل کرلی،18 سال سے کم عمر کے قیدی بھی مستفید ہوں گے۔

دہشتگردی، ریاست کےخلاف جرائم اور جاسوسی میں ملوث قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا،اطلاق ملک بھر کی جیلوں میں قید مخصوص قیدیوں پر ہوگا، وزارت داخلہ تمام صوبوں کو تحریری احکامات ارسال کرے گا۔