اسلام آباد(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کااشارہ دےدیا۔
پیپلز پارٹی کے وفد نے الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی سے ملاقات کی،پیپلز پارٹی نے عام انتخابات اور حلقہ بندیوں پر تجاویز دیں۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منظوروسان نے کہاپیپلز پارٹی کا تحریک انصاف سے انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے،ایم کیو ایم کا حلقہ بندیوں پرواویلا بلا جواز ہے، ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے، ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کےساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی۔
منظور وسان نے مزید کہاعام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوسکتے ہیں، عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے ۔
پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کااشارہ دےدیا

















