لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے انتخابات کے اعلان کا اختیار اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے نہ میرے پاس بلکہ الیکشن کمیشن کے پاس ہے، الیکشن کی تاریخ کا فوری طور پر اعلان ہونا چاہیے،لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ ن لیگ سے ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات اب سب کو نظر آ رہی ہے اور مطالبہ ن کےساتھ ہے لہٰذا بہتر ہوتا لیول پلیئنگ فیلڈکے معاملے کو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے ایڈریس کیاجاتا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاشروع سے مطالبہ ہے نواز شریف کو واپس آنا چاہیے، نوازشریف نے واپسی کی تاریخ کا اعلان کیا ہے تو پیپلزپارٹی ویلکم کرے گی، پیپلز پارٹی بھی اپنے کیسز کو فیس کرنے کےلئے تیارہیں، امید ہے نواز شریف بھی کیسز کا سامنا کریں گے جبکہ نیب کے کیسز پرانے ہیں اور چلتے آرہے ہیں، نیب کیسز کا آئندہ الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
نوازشریف کو ویلکم،لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ ن لیگ سے ہے،بلاول بھٹو

















